کھیل

ضلع غذر کے گاؤں داماس سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ ہریرہ ولی نے ساؤتھ ایشین فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی

یاسین (سپورٹس نیوز)ولی سسٹرز نے سکی مقابلوں ، ولی کزنز نے ٹینس مقابلوں جبکہ ہریرہ ولی نے فٹ بال کے کھیل میں اپنے صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے ۔ ضلع غذر کے گاؤں داماس سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ ہریرہ ولی نے ساؤتھ ایشین فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ پاکستان انڈر 16 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہونہار کھلاڑی ہریرہ ولی نے روایتی حریف انڈیا کے خلاف چار گول سکور کئے ۔ ساوتھ ایشین انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے انڈیا کو صفر کے مقابلے میں دس گولوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی ۔ سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں پاکستانی شائقین نے فاتح کھلاڑیوں کی فاتح کو شاندار انداز میں سلی بریٹ کیا اس سے قبل پاکستان ٹیم نے مختلف ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے سرلنکا کو شکست دیکر کوارٹرفائنل کے لئے رسائی حاصل کی تھی ۔ کوارٹر فائنل میں انڈیا کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ روایتی حریف کو بہت بڑے مارجن سے شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال انتہائی بلند ہے ضلع غذر کے گاؤں داماس سے تعلق رکھنے والے ہریرہ ولی میجر احسان ولی کے صاحبزادے جبکہ گلگت بلتستان کے پہلے پائیلٹ آفیسر بعدازاں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فرمان ولی خان کے پوتے ہیں انہوں نے انتہائی کم عمری میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا جوہر دیکھاتے ہوئے پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شائقین فٹ بال نے نوعمراور ہونہار کھلاڑی ہریرہ ولی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button