گلگت(پ ر)گلگت بلتستان کے سینئر صحافی سلطان شعیب کو سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کا بیوروچیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے سلطان شعیب کی خدمات اور سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے لئے بیورو چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں حال ہی میں بیورو دفتر قائم کیا گیا ہے۔جس کے قیام میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔بیورو آفس کے قیام کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ملکی اور علاقائی سطح پر میڈیا میں بہتر کوریج کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔سلطان شعیب گزشتہ سات سالوں سے اے پی پی کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کو نمایاں کر رہے ہیں۔