کیریئر

محکمہ تعلیم استور کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو دیامر میں رکھنا زیادتی ہے، محمد طارق، رہنما پیپلز پارٹی

استور(بیورو رپورٹ )استور محکمہ تعلم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ہونے والے محکمہ ایجوکیشن استور کے ٹیسٹ انٹرویو دیامر میں رکھنا استوری عوام کے ساتھ انتہائی نا انصافی ہے محکمہ تعلم استور میں مشتہر اسامیوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویو دیامر میں رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ استوری اس ٹیسٹ انٹرویو میں شامل نہیں ہوں استور میں محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کا باقاعدہ دفتر بنایا گیا ہے تو اور دیامر استور ڈویژن کے تمام محکموں کے ٹیسٹ  دیامر میں رکھنا پوری قوم کے ساتھ ساتھ ان خواتین اور مرد امیدورں کے ساتھ ذیادتی ہے جو ان اسامیوں کے لیے اپنے کاغذات جمع کیے ہیں ؛نایب صدر پی پی استور محمد طارق کی میڈیا سے گفتگو

انھوں نے مزید کہا کہ اگر محکمہ تعلیم اس ٹیسٹ  انٹرویو کو منسوخ کرکے استوری امیدورں کے ٹیسٹ انٹرویو استور میں نہیں لیتے ہیں تو ہم احتجاج کے طور پر کوئی بھی امیدور اس ٹیسٹ انٹرویو  میں نہیں ہوگا ہم عوامی سطح پر اس حوالے سے احتجاج کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں لہذا اس قبل کہ مجکمہ تعلیم اپنے دوہرے رویے کو دورست کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button