تعلیم

آغا خان ایجوکیشن سروس ہر سال اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کرتی ہے، بہادر علی

یاسین (معراج علی عباسی ) جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان بہادر علی نے کہا ہے کہ آغاخان ایجوکیشن سروس اپنے بانی اساتذہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے سال میں ایک بارپروگرام کا انعقاد کرتی ہے اوروہ ٹیچر جن کی سال بھر کی محنت اور قابلیت کے عوض بطور سٹار ٹیچرز سال میں نقد رقم 75 ہزار، پچاس ہزار اور 35 ہزار روپے دیکر حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اُملست کے عوام نے، بزرگوں نے اور دیگر عہدوں پر فائز افراد ، ماؤں اور بھائیوں اور بہنوں نے آج کے اس دن کو منانے کے لیے جس خلوص کا اظہار کیا ہے ان سب کا شکرایہ اداکرنا چاہتا ہوں

ان خیالات کا اظہار ڈی جے پرائمری سکول اُملست کی فی میل ٹیچر راحیمہ آمین کی رٹئا ئرمنٹ کے موقع پر ڈی جے پرائمری سکول اُملست میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب آغاخان ایجو کیشن سروس میں فیس کا بھی کوئی بڑا مسلہ نہیں ہے اس لیے اپنے بچوں کو معیاری اداروں میں داخلہ دلوائے تاکہ وہ قو م اور علاقے کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس ایک ایسا ادار ہ ہے جو عالمی سطح پر متحد ہے اور اس ادارے کے طالب علم دنیا بھر میں مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کی طرف لے جانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہے اور تعلیم کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سمجوتے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ٹیچر ز کے ٹسٹ انٹر یو کے وقت بہت سارے دوستوں کی کالیں آتی ہے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب سفارش کرنے کی بجائے میرٹ کی پاسداری کریں جب میرٹ ہوگی تو سب کچھ ہوگا اور علاقہ ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کے حصول کے لیے ہمیں مشورہ دینگے تو ہم دل وجان سے اُس پر عمل کرینگے بجائے آپ کسی کی سفارش لیکر آنے کے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپ اپنے گھر وں میں انگریزی اور دیگر زبانوں کے بجائے اپنے بچوں کو اپنی مادری زبان میں بات کریں کیونکہ ہمارے بچے مادری زبان بھول گئیں ہیں انہوں نے اس موقع پر تمام عوام کا شکرایہ کرتے ہیں کہا کہ آج ہماری اُستانی کی ریٹائرمنٹ کے دن آپ نے جو محنت کی ہے آغاخان ایجو کیشن سروس اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ان کے علاوہ بزرگ نیت آمان ، دلاور خان ، انچارچ آر ایس ڈی یو یاسین ریجن زرب علی خان ، صدر لوکل کونسل سلطان آباد سردار خان ، صدر لوکل کونسل سلگان عبدالر شید خان ، ہیڈ ماسٹر پی ایس اُملست رحمت آمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button