متفرق

گورنر میر غضنفر علیخان تعزیت کرنے نوربخشیہ مسلک کے مذہبی رہنما کے گھر پہنچ گئے

گانچھے (محمد علی عالم) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گزشتہ روز دیوسائی روڈ حادثے میں جان بحق ہونے والے نورنخشیہ مسلک کے روحانی پیشوا ، مرشد اعظم فقیر محمد ابراہیم نے رہائش گاہ جا کر لواحقین سے تعزیت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں وزیر اوعظم پاکستان میاں محمد نواز کی خصوصی ہدایت پر آیا ہوں وزیر اعظم پاکستان نے فقیر محمد ابراہیم کے لواحقین اور مریدوں کے لئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ الحاج فقیر محمد ابراہیم عظیم شخصیت کے مالک تھے ان کی ناگہانی موت کا سن کر بہت صدمہ پہنچا اس کی موت سے صرف مسلک نوربخشیہ کے لئے نہیں پورے علاقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہوا ہے اس کے موت سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ تاحیات پُر نہیں ہوسکتا ہے فقیر محمد ابراہیم نے علاقے میں امن کے لئے بہت زیادہ کردار ادا کیا ان کی دینی و علاقائی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ دنیا سے ہر کسی نے جانا ہے یہ فانی دنیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں صبر کرنا چاہیے اس غم میں ہمار ی پوری جماعت برابر کے شریک ہیں ہم سب کی دعا ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کریں ،گورنر گلگت بلتستان کے ساتھ صوبائی سینئر وزیر اکبر تابان ، وزیر بلدیات فرمان علی ، رکن جی بی کونسل سلطان علی خان ،رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر ، غلام حسین ایڈوکیٹ ، رانی عتیقہ، ریحانہ عبادی اور شیرین اختر بھی موجود تھے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button