بلاگز

شکریہ آئی جی صاحب۔۔

تحریر: محبت حسین

یہ آئی جی گلگت بلتستان کی مہربانی ہے، جن کی ہدایت پرگلگت بلتستان بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی جی گلگت بلتستان نے سال 2018ء کو منشیات سے پاک قرار دینے کے حوالے سے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو منشیات کے خاتمے کی ہدایت دے رکھی ہے ،جس پر عمل کرتے ہوئے تمام اضلاع سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے ۔منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف نوجوانوں کی زندگیاں بچ جائیں گی بلکہ وہ معاشی لحاظ سے مضبوط ہوں گے۔گلگت بلتستان کے لوگ آئی جی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مذید تیزی لائی جائے۔گلگت بلتستان میں اس سے پہلے منشیات فروشوں اور اس لعنت کے خلاف اس طرح کی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی گئی ،جس کا نقصان یہ ہوا کہ منشیات کے بیوپاری آئے روز مضبوط ہوگئے۔اب چونکہ محکمہ پولیس نے علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر ہی لیا ہے۔تو اس نیک عزم کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے منشیات کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی مددکرناچاہیے اس کاروبار میں ملوث افراد کی معلومات ذمہ دار اداروں کو فراہم کرنی ہوگی۔ اس طرح ہم ایک مضبوط قوم بن جائیں گے، ہمارے نوجوان متاثر ہونے کی بجائے ہر لحاظ سے مضبوط ہوں گے اور ہم کامیاب معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button