تعلیم

ماڈل ہائی سکول شگر میں اساتذہ کی کمی

شگر(عابد شگری)اساتذہ کی کمی ماڈل ہائی سکول شگر کے طلباء کے مستقبل داؤ میں پڑگئے۔ دس کلاسوں اور ساڑھے تین سو بچوں کیلئے صرف دس اساتذہ۔پیریڈ ایڈجسٹ کرکے پڑھانے میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ہائی سکول شگر میں اساتذہ کی کمی شدت اختیار کرگئی۔دس کلاسوں اور ساڑھے تین سو بچوں کیلئے صرف دس اساتذہ رہ گئے ہیں۔ جوکہ پیریڈ ایڈجسٹ کرکے بچوں کو پڑھانے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سکول میں ٹوٹل ایل پی سی 23 اساتذہ ہیں تاہم غیرمقامی اساتذہ جو اس سکول کی ایل پی سی پر تعینات تھے اثر رسوخ کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے ہیں جس کے باعث اساتذہ کی تعداد گھٹ کر صرف بارہ رہ گئی ہے۔ ان بارہ اساتذہ میں سے ایک حج پر چلا گیا ہے اور ایک استادکو عارضی طور پر اے ڈی آئی بنا دیا گیا ہے۔اس وقت سکول میں صرف دس استاد رہ گیا ہے تاہم محکمہ تعلیمات کی جانب سے متبادل اساتذہ فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اساتذہ کا شدید بحران پیدا ہوا۔

ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر سید محمد عراقی کے مطابق سکول کی نظام اساتذہ کی کمی کی وجہ سے شدید متاثر ہورہا ہے تاہم موجودہ اساتذہ اس کمی کو خاطر خواہ نہ لاتے ہوئے پیریڈ ایڈجسٹ کرکے محنت اور لگن کیساتھ پورے پورے پیریڈ لینے میں مصروف ہیں تاکہ طلباء کے مستقبل خراب نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button