سیاحت

وادی کیلاش میں سیاحوں کا رش، خوشگوار موسم سے سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں

چترال(گل حماد فاروقی) بین الاقوامی اہمیت کے حامل وادی کیلاش میں ان دنوں سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اس خوبصورت کی رنگین نظاروں، دودھیالے پانی کی آبشاروں، میٹھے پھل اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے کثیر تعداد میں سیاح اس وادی کا رح کرتے ہیں۔

پشاور سے آئے ہوئے ایک فیملی جن میں خواتین ، مرد اور بچے بھی شامل تھے انہوں نے بھی وادی کا سیر کیا۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ ہم نے وادی کو دیکھنے کیلئے بہت لمبا سفر کیا ۔ یہاں کیلاش ثقافت ہے جہاں کیلاش خواتین رنگ برنگی لباس میں پھرتی رہتی ہیں جس سے وادی کی حسن میں اضافہ ہوا ہے۔ کیلاش خواتین محتلف پھل اتار کر ان کو خشک کرتی ہیں جسے بعد میں بیچ کر گھر کا خرچہ چلاتی ہیں۔

ایک سیاح خاتون کا کہنا ہے کہ وادی تو بہت خوبصورت ہے مگر اس کی سڑکوں کی حالت نہایت خراب ہے۔ اگر اس وادی کی سڑکوں کو بہتر بنایا جائے تو امید ہے کہ کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح اس وادی کا رح کریں گے جس سے نہ صرف چترال کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے بلکہ ملک کی ذر مبادلہ کیلئے بھی خوش آئند قدم ہوگا۔

ایک اور بچہ جو اپنے ماں باپ کے ساتھ وادی کیلاش آیا تھا اس کا کہنا ہے کہ مجھے اس وادی میں آکر بہت مزہ آرہا ہے یہاں کا نہ صرف موسم خوشگوار ہے بلکہ پانی بھی نہایت ٹھنڈا اور میٹھا ہے۔

وادی کیلاش یقینی طور پر بین الاقوامی اہمیت کی حامل ہے اور اگر حکومت اس وادی کی سڑکوں کو بہتر بناکر مواصلاتی نظام کو ترقی دے تو یہاں بہت زیادہ سیاح آئیں گے جس سے ان غریب لوگوں کی گھروں کی چولہے جلیں گے جو سال میں چھ ماہ تک برف باری کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button