اسلام آباد (پ ر ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لندن میں سیاحتی میلے میں گلگت بلتستان کے سٹال کا افتتاح کیا اس موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس، سکیر ٹری سیاحت گلگت بلتستان وقار علی خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ یہ سیاحتی میلہ تین دن جاری رہے گا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ ٹور آپریٹر زبھی پاکستان ایسو سی ایشن آف ٹور آپریٹر کی نمائندہ کر رہے ہیں۔
wtmلندن میں دنیا میں سیاحت کے حوالے سے دوسرابڑا میلہ کہلاتا ہے ،اس میلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے وفود نے گلگت بلتستان کے سٹال میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس میلے میں بہت سے سیاح جو اس سال گلگت آئے تھے انہوں نے حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح سے حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے اقدامات کرتی رہی تو گلگت بلتستان دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ۔
اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحوں کے لئے جنت کی حیثیت رکھتا ہے گلگت بلتستان میں قدرت نے وہ تمام نظارے یکجا کئے ہیں جو دیکھنے والی آنکھ کو تسکین بخشتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر کے سیاح گلگت بلتستان کی سیاحت کریں اور اس حوالے ہماری حکومت سیاحوں کے لئے ممکن اقدامات کر رہی ہے گلگت بلتستان کا مثالی امن اور مہمان نوازی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔