تعلیم

یومِ آزادی کی مناسبت سے گلگت میں انٹر کالج تقریری مقابلوں کا اہتمام، وزیر اعلی شریک ہوے

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان میں یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔

یوم آزادی کی مناسبت سے ہونیوالی اس تقریب میں انٹر کالج تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن کے مختلف کالجز کے طلبا ء نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلے کا عنوان یکم نومبریوم تکمیل پاکستان تھا جس میں موقع کی مناسبت سے طلباء نے موضوع پر اپنی تقاریر پیش کیں۔

تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ ان کے علاوہ وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی اور ممبران اسمبلی سمیت سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے اہم زمہ داران نے بھی شرکت کی۔

تقریری مقابلے میں اول انعام طالبہ فاطمہ جمیل نے حاصل کیا جو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت کی طالبہ ہیں۔ دوسری پوزیشن فوزیہ بتول نے حاصل کی جن کا تعلق گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکردو سے ہے، تیسری پوزیشن طالب علم قائم علی نے حاصل کی جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو کے طالب علم ہیں۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے انعامات تقسیم کئے۔

14890460_1319427528075797_5509825530946081056_o

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے طلبا ء کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ہونہار طلباء ہمارے معاشرے کے معمار ہیں ا ور ان پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ یہ آنے والے دنوں میں اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور معاشرے کے مفید شہری بنیں۔ انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے حصول کے لیئے ہمارے بزرگوں کے بہت ساری قربانیاں دی ہیں اور اب ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کی دی ہوئے میراث کی حفاظت کریں اور وطن عزیز پاکستان کے لئے اپنی بہترین صلاحیتیں وقف کریں۔

تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے بھی خطا ب کیا اور اس شاندار تقریب کے انعقاد پرسیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر تعلیم نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی زاتی دلچسپی اور کوششوں سے اس بار ADPمیں تعلیم کے شعبے کے لیئے کل بجٹ کا 21فیصد مختص کیا جا چکا ہے جس کے دور رس اثرات ہونگے اور گلگت بلتستان میں نظام تعلیم کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض شیرباز برچہ، امجد سدوزئی اور شمس الدین نے ادا کئے ۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض نامور شاعر اور ماہر تعلیم اشتیاق احمد نے سرانجام دیئے۔ اس ساری تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین پروفیسر ازرف ملک تھے جو کہ ڈگری کالج برائے طلبا ء گلگت کے پرنسپل ہیں۔ تقریب کے میڈیا کوآرڈینیٹر پروفیسر اعجاز تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button