کھیل

پولو گلگت بلتستان کا قومی کھیل ہے، فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں گے، ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات

گلگت ( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے پی ڈبلیو ڈی پولو ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راما فیسٹول میں بھرپور حصہ لے۔ کھلاڑی اپنے ذاتی مفادات کو دور کر کے مشترکہ مفادات اور کھیل پر توجہ دے۔ منگل کے روز صوبائی وزیر تعمیرات سے صد ر پولو ایسوسی ایشن اشرف گل کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی پولو ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ پولو ٹیم نے صوبائی وزیر تعمیرات کو ٹیم کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ٹیم کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ پولو کھیل گلگت بلتستان کا قومی کھیل ہے۔ پولو کی ترقی کے لئے مذید اقدامات کر رہے ہیں۔اور پی ڈبلیو ڈی پولو ٹیم کو مذید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کر ینگے۔ صوبائی حکومت پولو کی تر قی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کھلاڑی بھی محنت کرے اور اپنے علاقے ، محکمے کا نام روشن کرے۔کھلاڑی ماضی کے اختلافات کو بھلا کر متحد ہو جائے اور اپنا توجہ پولو پر مرکوز کرے ۔ اْنہوں نے کہا کہ ہر سال پولو ٹیم پر لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کر ینگے۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے ٹیم کے لئے 7اعلیٰ نسل کے گھوڑے خریدنے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر رشید احمد بھی صوبائی وزیر تعمیرات کے ہمراہ شریک تھے۔ چیف انجینئر نے بھی پولو ٹیم کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button