تعلیمکیریئر

این ٹی ایس کی نااہلی، واپڈا میں تقرری کے لئے ٹیسٹ کے ایک روز بعد امیدواروںکو رول نمبر مل گئے، درجنوں افراد محروم

گلگت (نمائندہ خصوصی) واپڈا میں جونئیرانجینئر سول17 BPS کی اسامیوں پر تقرری کے لئے ٹیسٹ کی تاریخ گزرنے کے بعد امیدواروں کو رول نمبر مل گئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے واپڈا میں ہونے والی بھرتویوں میں بدنظمی امیدواروں کو ٹیسٹ کے ایک دن بعد رول نمبر سلپ موصول ہوا،این ٹی ایس حکام کی لا پرواہی سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے درجنوں امیدوار ٹیسٹ سے محروم ہو گئے ۔ این ٹی ایس کی ٹیسٹ جو کہ 28اگست کو ہونا تھا اس کے لئے رول نمبر سلپ 25 اگست کو اسلام آباد سے روانہ کیا گیا جو کہ 2دن گلگت سکردو روڈ سے ہوتے ہوئے 28اگست بروز اتوار گلگت بلتستان میں این ٹی ایس کے برانچوں میں موصول ہوا اور 29اگست کو متعلقہ ایڈریس پر پہنچا جو کہ ایک دن تاخیر سے ملی اور تمام امید وار جو کہ گلگت بلتستا ن میں موجود تھے ٹیسٹ کے لئے نہیں جا سکے۔ تمام امید واروں سے این ٹی ایس والوں نے 450روپئے بینک ڈرافٹ بھی لیا اور کوئی notification نی دی جب کہ اس سے پہلے امیدواروں کو shortlistکرنے کے بعد smsکے ذریعے اطلاع دی جاتی تھی کی shortlistہوا ہے onlineرولنمبر سلپ ڈاونلوڈ کرے ۔ اس دفعہ آخری دن تک کوئی اطلاع نہیں ملی اور ٹیسٹ کے ایک دن بعد رولنمبر سلپ سب کو موصول ہوا۔ ہم این ٹی ایس حکام اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن سے گزرارش کرتے ہے کہ اس مسلے کا نوٹس لے تاکہ آئندہ کوئی امیدوار اس مسلے کا شکار نہ ہو۔ ہم سے کی جانے والی اس امتیازی سلوک کا ازالہ کیا جائے ۔ جب پتہ تھا کی ڈاک گلکت بلتستا ن جانا ہے تو کم از کم ایک ہفتہ پہلے بھیجنا چاہئے تھا تاکہ بروقت ٹیسٹ میں شامل ہو سکے ۔ ہم اپیل کرتے ہے کہ جلدازجلد گلگت بلتستان میں این ٹی ایس ٹیسٹ سینٹر قائم کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button