متفرق

‘عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والوں پر غداری کے مقدمات قائم کرنا سرکار کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے’

گلگت(خبرنگارخصوصی)عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رائیس ،کورڈینیٹر فداحسین کی گرفتاری و دیگر رہنماؤں کے اپرلگائے گئے بغاوت کے مقدمات کو ختم کرکے فی فور رہا کیا جائے ،عوامی ایکشن کمیٹی صرف گلگت عوامی حقو ق کی جنگ لڑرہی ہے اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والوں پر غداری کے مقدمات قائم کرنا سرکار کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں گلگت بلتستان کے قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کی ہنگامی اجلاس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

اجلاس کی صدارت انجینئر امان اللہ خان نے کی ،اجلاس میں گلگت بلتستان نیشنل موومٹ کے چیئر مین ڈاکٹرغلام عباس ،قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابق چیئر مین ایڈووکیٹ ممتاز حسین نگری ،جنرسیکریٹری تعارف عباس ،بالاورستان نیشنل فرنٹ کے صدار صفدر علی ،بلور ریسرچ فورم کے چیئر مین سلطا ن مدد ،عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماء کامریڈواجد ،قوم پرست رہنماء ایڈووکیٹ وزیر شفیع ،نفیس ایڈووکیٹ اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورت حال پر غور و خوص بھی کیا گیا اور گلگت میں صوبائی حکومت اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ 2روزہ سی پیک کانفرنس کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے کیا گیا کہ اس میں صرف گلگت بلتستان کے غریب عوام کے کانفرنس کے نام پر پیسے بٹورے گئے اور وقت ضائع کیا گیا ۔

رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کانفرنس میں گلگت بلتستان کے عوام کو بیوقوف بنانے گیااور سی پیک میں گلگت بلتستان کا کیا حیثیت ہوگا اور کیا ملے گا اس حوالے سے کوئی واضاحت نہیں کی گئی اور اس میں گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کو تشویش میں ڈالا گیا اورشدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حیثیت کے تعین اور سی پیک میں حصہ کے بغیر اس کی تعمیر کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ اس میں گلگت بلتستان کے عوام کی تحفظات کو دور کیا جائے ۔اجلاس کے آخرمیں تمام سیاسی و قوم پرست رہنماوں کو باعزت رہاکرنے کا مطالبہ کیا اور نہ کرنے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم اور تحریک کا اعلان کیاجائے گا جس کے بعد 70کی دہائی کی یاد تازہ کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button