حادثات

ٹریفک حادثے میں‌ ضلع نگر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جان بحق

گلگت( سٹاف رپورٹر) شاہراہ قراقرم جوتل کے مقام پر دو کار میں تصادم ہونے سے دو خواتین جان بحق ہو گئیں ہیں۔ ریسکیو 1122کے مطابق ہنزہ نگر سے آنے والی سیلون کار اورگلگت سے ہنزہ نگر جانے والی وٹس کار میں تصادم ہواجس کے باعث دو خواتین جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیلون کار اور سامنے سے آنے والی وٹس کار میں ٹکر ہو گئی ۔ تصادم کی وجہ سے وٹس کار چلانے والی خاتوں اور 75سالہ خاتوں خورشید بیگم ساکن نگرجان بحق ہو گئیں جبکہ 22سالہ افسانہ ساکن نگر اور 47سالہ محمد رضا شید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت پہنچا دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق وٹس کار چلانے والی خاتوں کی شناخت نہیں ہو سکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button