سیاست

عیسی حلیم کو قتل کی دھمکی دینا آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ

سکردو ( رجب علی قمر ) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت قاتلوں کی حکومت ہے اس لئے گلگت کے صحافی کو قتل کی دھمکیاں دی ہے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کی جانب سے صحافی عیسیٰ حلیم کو قتل کی دھمکیاں آذادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے ہمارے دور میں پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن کبھی بھی کسی صحافی یا اخبار کے خلاف اُف تک نہ کیا گیا پیپلز پارٹی آذادی صحافت پر یقین رکھتی ہے عیسیٰ حلیم نے حق اور سچ بات کی ترجمانی کی ہے جس کے پاداش میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ حواس باختہ ہوگئے اور اپنی اصلیت دکھا دی ہے اُنہوں نے کہا کہ چھے ستمبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ اس دن ہماری شہداؤں اور غازیوں نے مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاد یا ہے وطن پر جان نثار کرنے والے شہداؤں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button