جرائم

پندرہ سے زائد اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر انسپکٹر ظہور احمد کو تعریفی خط اور نقد انعام سے نوازا گیا

گلگت(پ۔ر) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 15سے زائد اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر ایس ایچ او سٹی تھانہ گلگت انسپکٹر ظہور احمد کو تعریفی لیٹر پچاس ہزار کیش انعام سے نوازا، ڈپٹی سپیکر چیمبر میں منعقدہ تقریب میں جعفر اللہ خان ڈپٹی سپیکر جی بی ایل اے پولیس آفیسر ظہور احمد کی غیر معمولی پرفارمینس گزشتہ دنوں 5لاکھ سر کی قیمت والے 2اشتہاری ملزمان اکرام اللہ اور شیخ عالمگیر کی گرفتاری اور ایمرجنسی صورت حال میں بھی عوا م کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے پر خراج و تحسین پیش کیا ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ انسپیکٹر ظہور احمد جیسے پولیس آفیسران پر پوری قوم کو فخر ہے گلگت بلتستان کے پولیس اگر مزید محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت جاری رکھے تو یہ ملک کی سب سے بہترین سیکیورٹی فورس کا اعزاز حاصل کر سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کو یقینی بنانے میں گلگت بلتستان پولیس کا کردار قابل تعریف ہے پولیس فورس میں بہترین خدمات انجام دینے والے افیسران اور سپاہیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے گا تاکہ گلگت بلتستان پولیس ایک ماڈل فورس بن سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button