متفرق

ہنزہ ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے جی بی سکاوٹس اور پولیس کے دستے پہنچ گئے

گلگت( سٹاف رپورٹر) ضلع ہنزہ ضمنی الیکشن کے موقع پرامن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے بھاری تعداد میں پولیس اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے نفری پہنچادئیے گئے۔ گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع سے پولیس اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے اہلکار بڑی تعداد میں ضلع ہنزہ میں پہنچ گئے جو ضلع ہنزہ میں الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 10ستمبر کو ضلع ہنزہ میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے الیکشن کے موقع پر امن امان کو برقرار رکھنے اور پرامن الیکشن کے انعقاد کی ڈیوٹی پولیس اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے سپرد کر دی گئی ہے۔ جس کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے بڑیتعداد میں پولیس اہلکاروں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ پولیس ذارئع کے مطابق ضلع ہنزہ میں 700سے زاہد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے لئے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button