تعلیم

سلینگ، نجی سکول میں یوم دفاع کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

خپلو(نمائندہ خصوصی)ویلفیئرآرگنائزیشن اینڈسٹارسپورٹس کلب سلینگ کے زیراہتمام یونیک پبلک سکول سلینگ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقارتقریب کا انعقاد محمد اشرف سابق صدرویلفیئرآرگنائزیشن ااینڈسٹارسپورٹس کلب سلینگ مہمان خصوصی اورصدارت میرواعظ سلینگ سید محمد شاہ تھے ۔تقریب میں سلینگ بھرکے تمام سکولوں کے طلباء وطالبات اورسرکردگان وویلفیئرآرگنائزیشن اینڈسٹارسپورٹس کلب سلینگ کے عہدیداروں اورممبران نے بھرپوراندازمیں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگرکیا۔

میرواعظ سلینگ اورسابق صدرمحمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلینگ میں تعلیمی شعوراجاگرکرنے کیلئے صدر ویلفیئرآرگنائزیشن اینڈسٹارسپورٹس کلب سلینگ حاتم علی بھرپورکوشش کررہے ہیں انہوں نے میرٹ کا خاص خیال رکھا ہے ۔تقریب میں طلباء طالبات نے ملی نغمے اورتقاریرپیش کئے۔صدرویلفیئرآرگنائزیشن سلینگ حاتم علی ،محمد اشرف اورمیرواعظ سید محمد شاہ نے یونیک پبلک سکول کے مڈ ٹرم امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں سوینئر اورانعامات پیش کئے۔صدرویلفیئرآرگنائزیشن حاتم علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے سلینگ میں تعلیم کو اجاگرکرنے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں جس کے لئے سب کو زات پات اورذاتی مفادات سے بالاترہوکرکام کرنے اورایک ہی پلیٹ فارم پرجمع ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس ایک ہی سکول پرنہیں بلکہ پورے سلینگ بھرکے سکول کے طلبا وطالبات ہماری قوم کے بچے ہیں جن کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سب کو مل کرچلنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکول میں کمپیوٹرلیب قائم کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے ایک مخیرنے یونیک پبلک سکول اوربیسک ایجوکیشن سکول سلینگ میں ایک ایک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ نومبرتک کمپیوٹراوردیگرضروری سامان بھیج رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سینئرصحافی فداحسین نے کہاکہ جدید دورمیں ملکی دفاع جدید اسلحے سے نہیں بلکہ نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرکے کیا جاسکتاہے انہوں نے تعلیم کے مسائل کو اقدارکے ایوانوں میں پہنچانے کی بھریورکوشش کرنے کااعلان بھی کیاانہوں نے کہا کہ سلینگ میں ہائی سکول نہ بننے کی وجہ عوام اورعوامی نمائندوں کی بے حسی ہے کاندے میں آبادی سلینگ سے کم ہے لیکن وہاں ہائی سکول بن گیاہے لیکن سلینگ کی آبادی زیادہ ہے لیکن عوام اورسرکردگان کی کوتاہی کی وجہ سے یہاں ہائی سکول نہیں بن سکا انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ وہ سلینگ میں ہائی سکول کے قیام کے لئے عوام اورسرکردگان بھرپورکوشش کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button