تعلیم

پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کا فیسوں میں‌اضافے کا اعلان، والدین سراپا احتجاج

گلگت(بیورو چیف) گلگت کابڑاتعلیمی ادارہ پبلک سکول اینڈ کالج کافیسوں میں اضافے کے اعلان کے بعد بچوں کے والدین سراپااحتجاج ہیں۔نجی تعلیمی اداروں کافیسوں میں بے پناہ اضافہ افسوسناک ہے۔اس قسم کے فیصلوں سے غریب عوام اپنے بچوں کو ان اداروں میں داخلہ دلوانے سے قاصر رہیں گے۔ان خیالات کااظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سعید الرحمن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافے حوالے سے مقابلہ چل رہاہے جس سے غریب عوام کو نقصان ہورہاہے۔محکمہ تعلیم کا اب تک کوئی نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے۔تعلیم کو مہنگی کردیں گے تو شرح تعلیم میں بہتری کیسے ممکن ہے۔ گلگت بلتستان میں اوسط درجے کے لوگ رہتے ہیں انکی مالی حالت اتنی نہیں ہوتی کہ بھاری فیسیں برداشت کرسکیں۔انکا کہنا تھا کہ سیکریٹری تعلیم فیسوں کے مسئلے کا نوٹس لیں اور فیسوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے ورنہ طلبہ احتجاج پرمجبور ہوجائنگے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button