متفرق

ضلع ہنزہ میں پولنگ جاری، ٹرن آوٹ کم ہونے کی اطلاعات

ہنزہ (اکرام نجمی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 6ہنزہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے کے بعد اس حلقے کا نشست خالی ہوا تھا اس نشست پر تین دفعہ ضمنی انتخابات ملتوی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی طرف سے 10ستمبر کا تاریخ مقرر کیاگیا تھا ۔

ضمنی انتخابات میں حکمران پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے شاہ سلیم خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سابقہ اسپیکر وزیر بیگ ،پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عزیز احمد ،عوامی ورکر ز پارٹی کی جانب سے اسیر رہنما بابا جان کی جگہ اخون بائے کے علاوہ تین آزاد امیدوار کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ ،نیک نام کریم اور امین شیر حصہ لے رہے ہیں آزاد امیدواروں کے تعلق بھی مختلف پارٹیوں سے تھا مگر پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔img_20160910_095927381_hdr

صبح مقرر وقت پر پولنگ کے آغاز کے بعد پولنگ سٹیشنوں پر عوام کا رش کم دکھائی دے رہا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ٹرن آوٹ کم رہے گاعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بار بار الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے لوگوں میں دلچسپی کم ہواہے ۔

الیکش کے پر امن انعقاد کیلئے جی بی اسکاوٹس اور جی بی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button