صحت

ہنزہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ، ہر بچے کو قطرے پلانے کا عہد

ہنزہ (اجلال حسین)گزشتہ سالوں کی طرح امسال میں بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ہنزہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور لائینز ڈیپارٹمنٹ ہنزہ کے ساتھ خصوصی تعاون کے علاوہ صحت کے حوالے سےعوام کی بھر پور خدمت کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بحیثیت چیرمین انسداد پولیو کمیٹی ،قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ شہریار نے پولیو اجلاس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو مضبوط اور موثر بنانے کے لئے میڈیا، سوشل میڈیا، علما، اور سیاسی و سماجی حلقوں کی مدد لینا ہوگی۔ اس خطرناک بیماری کے خاتمہ کے لئے والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے پولیس ڈیپارنمنٹ،محکمہ تعلیم، آغاخان ہیلتھ سروسزاور دیگر لائین ڈیپارنمنٹ ہنزہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

 ڈی سی ہنزہ نے محکمہ صحت ہنزہ کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ایسا کوئی بچہ نہ رہے جو پولیو کے قطرے سے محروم ہو۔جبکہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے ضلعی انتظامیہ اور لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران محکمہ صحت ہنزہ نے پولیو مہم ہو یا ماں بچے کا ہفتہ منانے کی مہم، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور انشااللہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر لائین ڈیپارٹمنٹس کے تعاون سے عوام کو بہتر سہولیات میسر کرینگے۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ اس وقت ہنزہ نگر فری پولیو علاقہ ہے۔

ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران ہنزہ پولیس کا بھی اہم کردار ہے جن کی بدولت ہنزہ کے خارجی و داخلی راستوں پر بیرئیر لگآکر ایک ایک گاڑی کی چیکنگ کر کے بچوں کو قطرے پلائے جاتے ہیں۔

ڈی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع ہنزہ میں تقریباً5ہزار پانچ سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ضلع بھر میں 5زون 11ایریا 36موبائل ٹیمیں 22فکس سنٹرز یعنی مختلف ہسپتال اور ڈسپنسری جبکہ چوتھے روز جو بچے اس مہم میں رہ جاتے ہیں ان کے لئے کیچ اپ کی 6ٹیمیں کام کرینگی۔

اجلاس میں ڈی ایس پی سید جان، ڈی ڈی ایجوکیشن جبار خان ، محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے حکام کے علاوہ آغاخان ہیلتھ سروسز کے نمائندے بھی شریک ہو ئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button