کھیل
استور میں راما فیسٹیول کا آغازہوگیا
استور( عبد الواہاب ربانی ناصر ) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں عوام کی تعاون سے امن کا گہوارہ بنایا ہے گلگت بلتستان میں امن کی بحالی ہماری اولین تر جیح ہے گلگت بلتستان میں سابقہ ادوار میں فرقہ واریت ،لسانیت اور قومیت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا تھاتو صوبائی حکومت نے اس طرح کے کھیلوں کے ذریعے امن کی بحالی کو یقینی بنایا اور آج گلگت بلتستان کے لوگ خوش ہو کر کسی ٹینشن سے چل رہے ہیں اور ایک دوسروں کے ساتھ محبت بانٹ رہے ہیں اسی فیسٹول سے منسلک شندور فیسٹول کا ہمارے سابقہ نا اہل حکمرانوں نے بائیکاٹ کیا تھا لیکن ہم نے اس سال بھر پور محنت کے ساتھ شندور کا فیسٹول میں حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر گلگت بلتستان کی امن کو مختلف سازشیں کر کے خراب کرنا چاہتے ہیں ان کو ہم واننگ جاری کرتے ہیں کہ موقع ہے وہ اب بھی ٹھیک ہو جائے اور گلگت بلتستان کی امن کو بحال رکھنے میں ہمارئے ساتھ دیں اگر نہیں دینگے تو ان کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان کو سلاخوں کے پیچھے بھیجاجائے گا ہماری حکومت نے پورئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا ہے میاں محمد نواز شریف اور اس کی پوری ٹیم نے پاکستان کی معشیت کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت کا خاتمہ کر کے امن کو فروغ دیا اسی طرح آرمی چیف جنرل راحیل شریفنے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں جنرل راحیل شریف کو انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ پولو ہمارا روائتی کھیل ہے اس کھیل کی فروغ کے لئے صوبائی حکومت کام کر رہی ہے اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستانبرکت جمیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس فیسٹول کو 3دن سے بڑا کر چار د ن کر دیا گیا ہے اس فیسٹول کو بڑھانے کا اصل مقصد یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا ہے تو انشا اللہ اس طرح کے فیسٹول دیگر اضلاع میں بھی کرواینگے اورمیں یقین دلاتے ہوں کہ گلگت بلتستان میں ہم اپنے دور میں سیاحت کو فروغ دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے ۔
راما فیسٹول کے دوران پولو مقابلوں میں پہلا میچ ضلع نگر اور استور گرین کے مابین کھیلا گیا جس میں ضلع نگر کی پو لو ٹیم نے استور گرین کو 2گول کے مقابلے میں9گول سے ہرا دیا جبکہ دوسرا میچ ضلع دیامر چلاس اور ضلع سکردو کے درمیان کھیلا گیا جس میں ضلع دیامر نے ضلع سکردو کو 3گول کے مقابلے میں9گول دیکر میچ اپنا نام کر لیا اسی طرح تیسری میچ ضلع گلگت اور ضلع گانچ کے درمیان کھیلی گئی جس میں ضلع گلگت نے ضلع گانچ کو 2گول کے مقابلے میں9گول دیکر میچ اپنا نام کر لیا اسی طرح چھوتھی میچ میں ضلع استور کی ٹیم نے ضلع غذر کی پولو ٹیم کو 0کے مقابلے میں 9گول دیکر سیمی فائنل کے لئے کولیفائے کئے راما فیسٹول کا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا پہلا سیمی فائنل ضلع دیامر اور ضلع استور کی ٹیموں کے درمیان11بجے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 1بجے ضلع گلگت اور ضلع گلگت اور ضلع نگر کے درمیان کھیلا جائے گا اس ایونٹ کا فائنل میچ 20ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔