گلگت بلتستان میں یکم اکتوبرکو ثقافتی ٹوپی ڈے منایا جائے گا

گلگت بلتستان میں یکم اکتوبرکو ثقافتی ٹوپی ڈے منایا جائے گا

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی ثقافت کی بھرپور ترویج کے لیئے یکم اکتوبر 2016کو مقامی ثقافتی ٹوپی اور شانٹی کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازاں یکم ستمبر کو یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرتے ہوئے اب نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کا مقصد مقامی ثقافت اور گلگت بلتستان کی متنوع و منفرد، روایات کی بھر پور تشہیر کرنا ہے تاکہ ملک بھر سمیت دنیا میں گلگت بلتستان کی خوبصورت روایات کو متعارف کرایا جاسکے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر منایا جانے والا یہ دن ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جائے گا اور اس سلسلے میں واک سمیت دیگر کلچرل تقاریب کا بھی اہتمام کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ اس فیصلے سے امید کی جاتی ہے کہ علاقے میں پاکستان کے دیگر علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو یہاں کی دلچسپ اور منفرد ،روایات اور خوبصورت رسمیں دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔