سیاست

میڈیا میں شائع شدہ مجھ سے منسوب کردہ خبرکی مذمت کرتاہوں، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں، ایم ایل اے شاہ سلیم خان

ہنزہ (نامہ نگار) گزشتہ دنوں میڈیا میں شائع شدہ مجھ سے منسوف کی جانے والی خبر کی سختی سے مذمت کرنے کے ساتھ تردید بھی کرتا ہوں۔ بعض عناصر پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی کوشش کر رہےہیں ۔ان خیالات کا اظہار میر سلیم خان نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے میٖڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان قیادت کے فیصلوں اورپارٹی پالیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بحیثیت کارکن چلونگا۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کر تا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا حالیہ دنوں میں ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نے عوام ہنزہ کے تعاون کے علاوہ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی قیادت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کاوشوں کے بدولت ہنزہ کی نسشت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اور انشاللہ ہم عوام ہنزہ سے کئے جانے والے وعدے بروقت مکمل کرینگے ۔

نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمپن کے دوران بھی میرا میڈیا ٹرائل ہوا، جو کہ قابل مذمت ہے۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ نہ صرف سیاسی اور مذہبی نمائندے اور رہنما بلکہ عوام بھی میڈیا پر یقین رکھتے ہیں۔ اور میڈیا ہی کی وجہ سے اکثرو بیشتر عوامی مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے اور حل بھی ہوجاتے ہیں۔ تاہم چند ایسے صحافی بھی ہں جنہوں نے الیکشن کمپین کے دوران یک طرفہ صحافت کی۔

انہوں نے کہا ،کہ پاکستان مسلم لیگ ایک منظم سیاسی جماعت ہے یہاں پارٹی پالسیوں کے مطابق فیصلوں کا احترام کیا جاتا ہے۔ اور میں بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کا پابندہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button