کھیل

راما فیسٹیول اختتام پزیر، ضلع گلگت کی ٹیم نے دیامر کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

استور( سبخان سہیل،عبدالوہاب ) گلگت بلتستان کے خوبصورت ترین اور ننگا پربت کی دامن پر واقعہ سیاحتی مقام راما میں چارروزہ پولو فیسٹول اختتا م پذیر ہوا۔راما فیسٹول کے فائنل پولو میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلی گلگت بلتستان حافط حفیط الرحمن اور امیر محفل وفاقی وزیر تعلیم وصحت بلغ الراحمن تھے ۔ان کے ہمراہ وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان ،پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل ، ڈپٹی کمشنر استور رحمن شاہ ، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر حسین علی و دیگر سینئرسرکاری آفسران اور سیاسی وسماجی رہنماؤکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔راما پولو فیسٹول کے فائنل کے موقعے پر شایقین پولوکی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کیا ۔ راما فیسٹول کی فائنل پولو میچ ضلع گلگت اور ضلع دیامر کے مابین کھیلا گیا ۔ ضلع گلگت کی ٹیم نے ضلع دیامر کی پولو ٹیم کو 5گول کے مقابلے میں 8گول کرکے راما پولو فیسٹول2016 کا کپ اپنے نام کیا۔

rama-final-pic-2

اس موقع پر چیف گیسٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاٖفظ حفیظ الراحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور انتہائی پر امن ضلع ہے یہاں کے لوگوں نے گلگت بلتستان میں سب سے پہلے امن کا پیغام دیا ہے ۔ اور یہاں کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں ۔سابقہ ادوار میں اس پسماندہ ضلع کو نظر انداز کیا گیا ۔انشااللہ ہم پورے گلگت بلتستان سمیت بلخصوص ضلع استور کی محرمیوں کا ازلہ کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہیلتھ سیکم کے خصوصی پیکیج سے ضلع استور کے اند 100بیڈ کا جدید ہسپتال قایم کیا جائے گا جس کا آج میں یہاں پر اعلان کرتا ہوں ۔ اس ہسپتال کے بنئے کے بعد استور کے لوگوں کو گلگت جانا نہیں ہوگا۔ ہم استور ی قوم کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کے جدید سہولیات دینا چاہتے ہیں۔استور کے ہسپتالوں میں اگلے تین مہنے کے اندر وہ تمام سہولیات ہونگے جو گلگت میں ہیں اوراگلے تین مہنے کے اندر گوریکوٹ 50بیڈ ہسپتال کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔استور میں اگلے تین سے چار دن کے اندر پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا جائے گا۔ اور میں آج یہ بھی اعلان کرتا ہوں کی اگلے دو سے تین مہنے کے اندر 1122کا دفتر بھی ضلع استور کے اندر کھلا جائے گا۔ میں استور قوم کے لیے ایک اور خوشخبری بھی دینا چایتا ہوں وزیر اعظم پاکستان کے ہیلتھ انشورنس کارڑ اگلے تین ماہ کے اندر استور میں غر بیوں میں تقسیم کئے جائیں گے ان کارڈ غریب مریضوں کے اعلاج کے لیے تین لاکھ روپے تک وفاقی حکومت خرچہ اُٹھائے گی۔ہم نے صوبائی سطح پر بھی ایک ہیلتھ انشورنس سیکم کا اجرا کیا ہے جو اگلے دو مہنے کے اند استور میں بھی اجر کیا جائے گا جو کی غریب مریضوں کو 30ہزار تک کا علاج کا خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔ اگلے پانچ سال کے اندر استور کا کوئی بھی غریب بند چاہے اس نے ہمیں وہ دیا ہے یا نہیں وہ سب ہیلتھ کی سہولیات سے مستفید ہوگا۔ ہم نے نوجونوں کے لیے اخوات قرضہ سیکم کا اجرا کیا ہے جو بغیر کسی سُود 80ہزار تک کے قرضے دئے گی۔راما ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اس کی خوبصورت کو سامن ے رکھتے ہوئے ہم نے راما سے راما لیک تک چیر لیفٹ کا جو اعلان کیا تھا اس پر بھی فوری عمل درامد کیا جارہا ہے ہم نے پاکستان ائیر فورس کی مدد سے راما چیر لیفٹ کا پلان تیار کیا ہوا ہے بہت جلد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔استور ویلی روڈ کے لیے 40کرو ڈ روپے کی لاگت س سے جبکہ راما روڈ 15کروڈ روپے کی لاگت سے بہت جلد بنایا جائے گا۔ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں اس ایک سال کے عرصے میں امن محبت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔گلگت بلتستان سمیت ضلع استور کی چالیس سالہ محرمیوں کا ازلہ اس ایک سال میں ممکن نہیں ہے انشاللہ ہم اپنے پانچ سالوں میں چالیس سالہ محرومیوں کا ازلہ کریں گے عوام نے ہمیں جس اعتماد کے ساتھ منتخب کیا ہے ہم ان کے امیدوں پر پورا اترنے کی دن رات کوشش کررہے ہیں۔ سابق ادور میں گلگت بلتستان حکومت نے تعلیم جیسے مقداس شبعے پر کرپشز اقراب کے زریعے میرٹ کی دھجکیاں اُڈائی ہیں الحمداللہ ہماری حکومت نے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں کے شففاعیت کے لیے NTSکے زریعے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔ ہماری حکومت نے اب تک صرف ضلع استور کے اندر حلقہ نمبر ایک کے لیے 75کروڈ جبکہ حلقہ 2کے لیے 70کروڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کئے جاچکے ہیں۔ ہم نے اس ایک سال کے عرصے میں تین نئے بریج کے افتتاح کئے ہیں استور میں جو بر یج بنانے ہیں ان کا بھی ایک سال کے اند افتتاح کریں گے ۔ہماری حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ گلگت بلتستان سی پیک کا (key)پوائنٹ ہے۔ بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کی ہمیں سی پیک سے کیا ملا ہے۔ سی پیک کوئی بیکری کا کیک نہیں جو ہم کاٹ کے تقسیم کریں۔ سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے یہ منصوبہ 2030تک مکمل ہوگا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافیظ حافیظ الرحمن نے راما فیسٹول کے پولو فائنل میچ کی ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنر کو ستر ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ اور انھوں نے کہا کی ضلع استور کے صحافیوں نے ضلع کی تصویر کو ہمشہ سے خوبصورت بنا کے ہیش کیا ہے اور علاقعے لے مسائل کو بہتر انداز میں نشاندھی کی ہے ۔ میں استور پریس کلب کے قائم کرنے کے لیے 30 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ۔ اور پریس قلب اور ڈسٹرکٹ بار کے دفتر بنا نے کا اعلان کرتا ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر تعلیم و صحت بلیغوالرحمن نے کہا کی گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادی میں آکر قدرتی حسن کا احساس ہوتا ہے ۔ یہ دنیا کو خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے۔ یہاں کے لوگو ں کی امن محبت بھائی چارگی نے اس حسین وادی کو مذید چار چاند لگائے ہیں ۔تعلیم و صحت کے لیے حکومت پاکستان نے اپنی نئی پالسیاں مرتبہ کی ہیں ان پالیسوں کے مطابق ہمیں تعلیم اور صحت کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے راما فیسٹول کے فائنل میں آنے والی ٹیم کے لیے 50ہزار روپے کا بھ اعلان کیا۔

تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان نے استور کے مسائل کی نشاندھی کے ساتھ ساتھ سپاس نامہ بھی پیش کیا۔ اور کہا کی استور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر متلقعہ محکموں کی غلفت کے بعث سست روی ہے استور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سے بھی حست کے مسائل دن بدن بڑرہے ہیں اس پر وزیر اعلی صاحب ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کھیل سیاحت گلگت بلتستان برکت جمیل نے کہا کی راما فیسٹول کا کامیاب بنانے کے لیے صوبائی حکومت وزیر اعلی نے میری دعوت پر آج یہاں تشریف لائیں ہیں جس پر میں اپنی جانب سے اور پوری استوری قوم کی جانب سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادء کرتا ہوں ۔ راما فیسٹول پر آنے والے سیاحوں کو اور پولو ٹیموں کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اور اگلے سال راما فیسٹول کو اگست کے مہنے میں منایا جائے گا۔ راما فیسٹول کے حوالے سے جو کوریج لوکل میڈیا نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے ہم ان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button