کھیل

گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ نے قومی کھیل پولو کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے، محمد جمال صدر دیامر پولو ایسوسی ایشن

چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) صدر پولو ایسوسی ایشن دیامر محمد جمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ نے گلگت بلتستان کے قومی کھیل پولو کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ شندور جیسے اہم ایونٹ میں ایک بار پھر سول پولو ٹیموں کے ساتھ دھوکہ دیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شندور میلے میں غذر کی پولو ٹیم کو شامل کرنے کا سہرا راجہ جلال اور راجہ شہزادہ سکندر ملک کو جاتا ہے۔ ان کے آباواجداد کے دور میں یسین اور چترال کی ٹیمیں شندور کے مقام پہ کھیلتی تھیں، جس کا آغاز یسین سے راجہ پہلوان اور چترال سے راجہ شاہ عبدالرحمان نے کیا تھا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ رک گیا تھا جو اب دوبارہ شروع کیا ہے جو باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ صرف پیسہ غبن کرنے کے لئے سول ٹیموں کو کھڈے لائن لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال لاکھوں روپے ایک گھوڑے پر خرچ کرتے ہیں تاکہ قومی کھیل زوال پزیر نہ ہو لیکن ہزاروں روپے تنخواہ لینے والے سپورٹس بورڈ کے زمہ دار قومی کھیل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جن کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button