سیاست

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا ثمر ہے، حاجی غندل شاہ

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث خطے کے عوام مطمئین ہے امسال ہونے والے دونوں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح حکومت پر عوام کی بھرپور حمایت ہے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور کابینہ نے ایک سال میں جو تاریخی اقدامات کئے ہیں ملکی سطح پر سراہا جارہاہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جس وژن پر عملدرآمد کا فوری آغاز کیا تھااس کے مثبت نتائج نکلنا شروع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بیس کروڑ روپے کی خطیر رقم دیامر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں گلگت بلتستان کے تمام مسائل حل کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button