سیاست

وفاقی اور صوبائی حکومت نے میگا پراجیکٹ رکھ کر ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ہی شگر کا حقیقی وارث ہے، مشرف حسین شگری

شگر(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ہی شگر کی حقیقی وارث ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت نے شگر میں میگا پروجیکٹ رکھ کر لوگوں کا دل جیت لیا۔اور میرٹ کو بحال کرنے عوام مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں۔معروف سماجی شخصیت و مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکن مشرف حسین شگری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی شگر کی حقیقی وارث ہے۔شگر ضلع کا سہرا وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کو جاتا ہے۔ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے شگر ضلع بنا۔جبکہ شگر میں میگا پروجیکٹ چھومک پل،بلتستان ریجنل کمپلیکس،جوڈیشل کمپلیکس،بلتستان یونیورسٹی کو شگر میں بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شگر سے والہانہ محبت کا عملی ثبوت ہے۔شگر ضلع کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ احسن طریقے سے کام کررہے ہیں۔جبکہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت آنے کے بعدتمام اداروں میں میرٹ کا بحال کیا۔جبکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں کرپشن کو پاک کیا اور ٹھیکوں میں میرٹ کا یقینی بنایا اور سفارشی کلچر کو جڑ سے ختم کیا۔شگر کی عوام وزیر اعلی گلگت بلتستان کا شگر دورے کا شدت سے منتظر ہیں امید ہے کہ وہ اپنے دورے میں شگر ضلع کیلئے ترقیاتی کاموں کا علان کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button