سیاست

وزیر اعلی کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حیدر خان، فدا خان، عمران وکیل اور دیگر کا بیان

گلگت(پ ر)پالیمانی سیکریٹری برائے صحت حیدر خان،پالیمانی سیکریٹری فدا خان ،ممبر قانون سازاسمبلی عمران وکیل ،پالیمانی سیکریٹری اقبال حسن اور پالیمانی سیکریٹری محمد شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن ہماری ٹیم کے کپتان ہیں اور ہم وزیراعلیٰ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،وزیراعلیٰ کے خلاف سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور ن لیگ کے ساتھ کبھی بغاوت نہیں کرینگے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور میں پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ،ہم ایک ہیں ایک تھے اور ایک رہیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیٹھ سالہ دور میں گلگت بلتستا ب کے ہر ضلعے میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا گیا ہے جو باقی دوسری پارٹیوں کو ہضم نہیں ہورہاہے اور ن لیگ کے صوبائی حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں جن کے دور میں نوکریوں کا جمعہ بازار لگتا تھا اور غیر ملکی دور وں کے نام پر نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پوری پاکستان کا نام بد نام کیا جاتا تھا اور کہیں کہیں دن تک بیرون ملک کے ہوٹلوں سے باہر نہیں نکلتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں سی پیک جیسے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور جس سے اس خطہ کے 3ارب لوگوں کو فائدہ پہنچ رہاہے اور اس اہم منصوبے سے گلگت بلتستان کے ہر فرد کو بل واسطہ فائدہ پہنچے گا اور یہ علاقہ دنیا کا خوش حال علاقہ بنے گا ۔

پارلیمانی سیکریٹری اور ممبر قانون ساز اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی سربراہی میں پورے گلگت بلتستان بر میں وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 5سالوں میں میگا منصوبے مکمل کئے جائینگے اور جھوٹے اعلانات اور عوام کو گمراہ کرنے والے تحریک انصاف کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دروزے بند کردیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button