شگر(سپورٹس نیوز) سکردو کی پولو ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھوربٹ کو ہرا کر جشن شگر و کے ٹو پولو فیسٹیول اپنے نام کردیا۔جبکہ فٹ بال میں کے ٹو کلب نے فائنل اپنے نام کردیا۔شگر میں جاری چار روزہ جشن شگر و کے ٹو فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول میں شگر ، گانچھے، سکردو اور روندو کے کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل کپ میں سکردو کی ٹیم نے چھوربٹ کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کردیا۔ جبکہ فٹ بال کی فائنل کے ٹو کلب نے جیت لیا۔
مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی میجر امین،ڈپٹی کمشنر شگر فہد ممتاز، ایاز شگر و دیگر نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی میجر امین نے شگر پولو گراؤنڈ کیلئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔