کھیل

مڈل سکول داسو (شگر) میں ہفتہ کھیل کا انعقاد

شگر( سپورٹس نیوز) مڈل سکول داسو شگر میں سپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا سپورٹس ویک میں داسو کے تمام نجی وسرکاری سکولوں کے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ایک ہفتے سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ مڈل سکول داسو اور الخدیجہ پبلک سکول داسو بالا کے درمیان کھیلا گیا اس موقع پر تمام سکولوں کے اساتذہ ،طلبا اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھے فائنل مقابلے میں مڈل سکول داسو کی ٹیم نے الخدیجہ پبلک سکول داسو بالا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلی جبکہ الخدیجہ پبلک سکول داسو بالا رنر ٹیم کے کھلاڑی مرسلین بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button