معیشت

سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے غذر کا دورہ کیا

گاہگوچ(معراج علی عباسی)  سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان سید وحید شاہ نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن علی جبار بھی ان کے ہمراہ اچانک غذرکادورہ کیا ۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ زکواۃ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تعمیر ہونے والے ای ٹی او آفس اور ڈسٹرکٹ چیرمین زکواۃ دفاتر کے کام کاجائزہ لیا۔ ایکسین بی اینڈ آر میر غیاث ، ایس ڈی او پونیال اشکومن عبدالوہاب نے دونوں پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈزکواۃ نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ای ٹی او غذر میر انتخاب الحق ، چیرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر راجہ عادل غیاث نے بھی سیکرٹری کو دفاتر کی تعمیر کے علاوہ دیگر معاملات پر بریفنگ دی ۔

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان سید وحید شاہ نے اس موقع پر کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ اور متعلقہ محکموں کی کڑی نگرانی کے باعث ترقیاتی کام بہتر انداز میں تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں میں کام کے رفتار اور معیار سے مطمئن ہوں لیکن یہ مانیٹرنگ آخری روز تک جاری رہنی چاہیے ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کے ساتھ اضافی زمین میں مزید تعمیرات کی جائیں گی اس سلسلے میں ضروری اقدامات فوری طور پر کریں گے ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ غذر اور ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر کے پاس اپنے دفاتر موجود نہیں تھے دونوں محکمے کرایے کے دفاتر پر کام چلارہے تھے دونوں محکموں کے لئے ضلعی دفاتر کا قیام عمل میں لانے کے لئے فنڈز جاری کردئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی غذر میر وقار احمد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے لئے بہترین لوکیشن پر زمین حاصل کرلی ہے جس پر ہم ڈی سی غذر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ایکسین بی اینڈ آر غذر میر غیاث نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ میرے گھر کے بلکل سامنے ہے جس کی وجہ سے میں کڑی نگرانی کرتا ہوں اور کام کے معیار میں کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جارہا ہے ۔ کوالٹی ہر حال میں ہماری پہلی ترجیح ہوگی ۔ موجودہ مالی سال کے دوران دونوں پراجیکٹس کو مکمل کرکے محکموں کے حواے کردیں گے ۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس کے ٹھیکیدار کے کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو شاباش دینے کے ساتھ آگے بھی ٹھیکوں کے اچھے مواقع حاصل ہوں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button