عوامی مسائل

ہنزہ میں غیر معیاری آٹے کی ترسیل، بچوں میں پیٹ کی بیماریوں کی شکایات

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ میں غیر معیاری آٹے کی ترسیل۔بچوں کے پیٹ خراب ہونے کی شکایات ہیں۔ ہنزہ میں غیر معیاری آٹے کی ترسیل سے عوام پریشان ۔ڈیلرز کے زریعے تقسیم ہونے والا آٹے سے بد بو آرہی ہیں عوام نے میڈیا سے شکایات کے انبار لگا دئے ۔عوامی حلقوں نے کہاکہ ہم بھی انسان ہیں ہمیں انسانوں والا خوراک مہیا کیا جائے یہ جو آٹا گزشتہ کئی مہینوں سے کوٹے کی مد میں آرہا ہیں بدبُو دار اور غیر معیاری ہے اس کے استعمال سے بچے اور بزرگ اکثر بیمار رہتے ہیں۔ خاص کربچوں کے پیٹ خراب ہونے کی شکایات کی ۔

عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے گزارش کیاہے کہ غیر معیاری آٹے کی مد میں زہر دیا جارہا ہے بدبو دار آٹے کی استعمال سے پیٹ کی بیماریاں عام ہونے لگی ہیں عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ میعاری گندم عوام کو فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہے لہذا اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے نمائندے منتخب کرتے ہیں لیکن ہنزہ میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔منتخب نمائندے اپنے لئے مراعات لینے میں مگن ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button