متفرق

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود نے لالک جان کے گھر جا کر ان کے والد کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے والد نیت جان کی وفات پر ان کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کیا۔ فورس کمانڈر نے نیت جان کے لحد پر فاتحہ خوانی کے بعد لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی اس موقع پر فورس کمانڈر نے لالک جان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت فردوس میں بلند درجات عطافرمائے جبکہ ڈپٹی کمشنر غذ ر میر وقا احمداور اے سی گوپس یاسین صفت خان نے بھی لالک جان کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی ۔ واضح رہے کہ لالک جان شہید نشان حیدر کے والد نیت جان طویل علالت کے بعد 92 سال کی عمر میں رحلت کر گئیں ۔ ان کی نماز جناز ہ میں علاقے کے معززین ، سماجی و سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button