متفرق

شگر: حکومت باشہ اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں برفباری سے ہونے والے نقصانات کے اذالے کے لئے فوری اقدامات کریں-ایم ڈبلیو ایم

شگر(عابدشگری) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری تعلیم فدا علی شگری نے کہا ہے کہ ضلعی وصوبائی حکومتیں علاقہ باشہ اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں حالیہ ریکارڈ برفباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں,اور بند سڑکوں کوکھولنے اور اشیا خوردونوش, خیمے, ادویات اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کویقینی بنایا جائے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شگر کے دورافتادہ گاؤں ارندو میں حالیہ برف باری سے شدید مالی نقصانات ہو ا ہے اور آنے والے وقتوں میں برف کے مزید تودے گرنے کے خدشات موجود ہیں لہذا مقامی انتظامیہ کو چا ئیے کہ امدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ حفظ ما تقدم کے طور پر مربوط انتظامات بھی کئے جائیں اور بچاؤ اور بحالی کے اقدامات کو تیز تر کیا جائے تاکہ کسی انسانی المیے کے جنم لینے سے روکا جا سکے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button