کالمز

گلگت شہر کے فٹ پاتھوں پر دکانداروں کا قبضہ

گلگت( سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی لاپراوہی کے باعث شہر کے مرکزی فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ فٹ پاتھ پر غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں کو چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ماہ پہلے نومنتخب اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے اپنے منصب سمبھالتے ہی دکانداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ جو صرف ایک دن کی کاروائی نظر آئی اس کے بعد اے سی نے فٹ پاتھ کو غیر قانونی تجاوزات سے واگزار کرنے کی طرف توجہ نہیں دی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فٹ پاتھ پر تجاوزات کی طرف توجہ نہ دینے سے دکانداروں نے دوبارہ دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہو اہے۔ فٹ پاتھ خالی نہ ہونے سے پیدل چلنے والے مسافروں کو سٹرک پر چلنا پڑ رہا ہے جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری املاک پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاتقریق کاروائی کی جائے تاکہ مسافروں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button