گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی ثقافتی گونا گونی سے فائدہ نہیں اُٹھایا گیا تو یہ ایک سماجی آفت میں بدل سکتا ہے، وزیر اعلی

گلگت(ارسلان علی )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت ،سیکورٹی ادارے اور سول سوسائٹی کی کاوشوں سے گلگت بلتستان میں امن تو قائم ہوا ہے اور اب اس کو برقرار رکھنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ،اس امن و امان کی بدولت اس سال گلگت میں 10لاکھ سے زیادہ سیاح آئے اور اس سے گلگت بلتستان کے ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچا ،اس سے قبل گلگت بلتستان میں بالعموم اور گلگت شہر میں بالخصوص بد امنی کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور اس بدامنی اور فرقہ واریت کی وجہ سے آج کہیں لوگ جیلوں میں بند ہیں اور اب ہماری کوشش ہے کہ آئندہ کوئی نوجوان بھائی بد امنی کی وجہ سے جیل میں بند نہ ہو،ماضی میں گلگت شہر میں 20بیس دنوں تک کرفیو رہا اور اس امن کی اہمیت گلگت شہر کے ماوں کو پتہ ہے جنہوں نے اپنے لخت جگر امن کے لئے قربان کئے ہیں۔

ہفتہ کے روز گلگت سٹی پارک میں ٹوپی شاٹی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد گلگت بلتستان کے کلچر کو فروغ دینا ہے اور اس میں پوری گلگت بلتستان کے عوام اور تما م اضلاع کے عوام نے بھر پورے شرکت کی اور اس دن کو سراہااور آئندہ بین الااقوامی سطح پر اس دن کا منایا جائے گا ۔انہوں نے کہا سفید ٹوپی کا مقصد سفید امن کی نشانی اور سفید صفائی سے بھی تشبیہ دی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارگی کی علامت ہوگی اور دوسرا اس سے صفائی کا کلچر کو فروغ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میں کلچرل ڈائیورسٹی (ثقافتی تنوع یا گونا گونی) بہت زیادہ ہے اگر اس ڈائیورسٹی (گوناگونی) سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو یہ ایک ڈیزاسٹر (آفت) بن سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹوپی اور شاٹی اس وقت گلگت بلتستان کے لوگ جو دنیاکے باقی حصوں میں رہتے ہیں وہ بھی منارہے ہیں اور اس حوالے سے مجھے نیویارک سے ٹیلی فون کیا گیا تھا کہ وہاں ٹوپیاں کم پڑ گئی ہیں اور آئندہ اس بھی اس دن کے منانے سے ٹوپی اور شاٹی کی انڈسڑی بھی پروان چڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے عیش و آرام کی خاطر پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نظرانہ دیتے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں اور آج یہاں جمع ہونے کے مقصد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عزائم کو گلگت بلتستان کے عوام ،پاک فوج اور حکومت مل کر خاک میں ملانا ہے ۔

اس موقع پر فورس کمانڈر FCNAمیجر جنرل ثاقب محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد ایک عوام میں بھائی چارگی کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے اور اس اہم پروگرام کے انعقاد کرنے پر میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان پاکستان کے تاج کا سب سے قیمتی پتھر ہے اور وقعی گلگت بلتستان پاکستان کا ’’جیول آف پاکستان” ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد کے لئے پوری فورسز اہم کردار ادا کررہی ہیں اور گلگت بلتستان کی حکومت کو ہمارے کسی بھی قسم کی سپورٹ کی ضرورت پڑے تو ہم ہر وقت ان کے ساتھ ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button