ہنزہ (اکرام نجمی) ضلعی انتظامیہ ،کریم آباد ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائٹی اور کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے آج ہنزہ میں روایتی ٹوپی کا دن منایا گیا اس دن کے حوالے سے بلتت پولو گراونڈ میں ایک ثقافتی شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکاروں ،عوام الناس اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی پروگرام میں روایتی رقص کے علاوہ تلوار ڈانس اور مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
پروگرام کے میزبان ادارے ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائی کے صدر اور ہنزہ کے سیاسی و سماجی شخصیت سلطان مدد نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں روایتی ٹوپی کی اپنی ایک اہمیت اور قدر ہے یہ روایتی ٹوپی مختلف ناموں کے ساتھ گلگت بلتستان کے تمام حصوں کی پہنا جاتا ہے جو قدیم بلور اور بروشال تہذیبوں کا مشترکہ نشانی ہے دور حاضر میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے روایتی لباس جو ہمارے ثقافت کا ایک اہم جز تھا ان کے مہدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہوا ہے آج کے پروگرام مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روثے کی حفاظت کرے تاکہ ہماری پہچان قائم رہے ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ ریٹائرڈ کیپٹن سمیع اللہ فاروقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ جنتا خوبصورت ہے اس سے زیادہ ہنزہ کے لوگ خوبصورت اور خوب سیرت ہیں پاکستان کا یہ واحد ضلع ہے جسکی شرح خواندگی پاکستان کے تمام اضلاع سے زیادہ ہے انھوں نے مزید کہا کہ جسطرح ہمارے علاقے ہنزہ میں خوشیوں کا بسیرا ہے جس طرح یہاں کے لوگ اپنی تہواروں اور خوشیوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر خوشیوں کے ساتھ مناتے ہیں ہماری دعا ہے کہ یہ علاقہ ہمیشہ خوشیوں کے ساتھ پھلتا پھولتا رہے ۔
پروگرام کے اختتام پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جو بلتت پولو گراونڈ سے شروع ہوکر بلتت فورٹ میں اختتام پزیر ہوا ریلی میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ ،اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے علاوہ عمائدین اور طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔
یار رہے کہ وزری اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے یکم اکتوبر کو پورے گلگت بلتستان میں روایتی ٹوپی اور شاٹی کا دن منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ علاقے کے ثقافت اور روایات کو زندہ رکھا جاسکے اور علاقے کے خوبصورت ثقافت کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کرایا جاسکے ۔