متفرق

بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف وادی تانگیر میں احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذرِ آتش

چلاس(ابن نعیم سے)بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف ضلع دیامر کی تحصیل تانگیر میں تانگیر قومی اتحاد اور عوام علاقہ نے بھارت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کر دیا ۔اور بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کیا گیا۔احتجاجی ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیروں پر ہونے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کیا گیا ۔

احتجاجی ریلی سے علماء اور عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بزدلانہ کارروائی کی ہے ،پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے۔دیامر کے عوام پاک فوج کے اشارے کا انتظار کررہے ہیں ،اگر پاک فوج نے اشارہ کیا تو دیامر کے عوام ہندوستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button