عوامی مسائل

پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ واسا کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول میں دیا گیا ہے، چیف سیکریٹری

گلگت (سٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان  سید طاہر حسین، جو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے چیرمین بھی ہیں،  نے کہا ہے کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال اور مضبو بنانے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ گلگت شہر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اس سلسلے میں سرکاری و غیر سرکاری کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گلگت ڈیوپلمنٹ اتھارٹی دور جدید سے ہم آہنگ ہاوسنگ سوسائیٹی بنائے گی جسکو سستے داموں عوام میں فروخت کیا جائے گا چیف سیکریٹری GDAکے چرمین بھی ہیں نے کہا گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ملازمین کی کمی کو دور کرنے کیلئے نئے آسامیوں کی بھی منظور دی گئی تاکہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہتر کام کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں پانی کی ترسیل کے سلسلے میں مشکلات کے حل کیلئے محکمہ واسا کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھاٹی کے کنٹرول میں دیا گیا ہے تاکہ گلگت شہر میں پانی کی ترسیل اور صاف پینے کی پانی کے معاملات حل ہو سکیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے کہا علاقے میں پینے کے صاف پانی کے فراہمی کیلئے شہر کوانٹی گریٹٹ واٹر سپلائی نظام سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کریں ۔تاکہ شہر یوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جاسکے چیف سیکریٹری نے جی ڈی اے بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبران سیکریٹری فنانس یحییٰ اخونذادہ اورسیکریٹری پلاننگ بابر اعوان اور سیکریٹری ورکس سید اختر حسین کو احکامات دیئے کہ وہ گلگت شہر کا ماسٹر پلان جوکہ جدید تقااضوں سے ہم آہنگ ہوگا بنایا جائے تاکہ آیئندہ گلگت شہر کی تعمیر و ترقی ماسٹر پلان کی بنیاد پر ہوسکے اس جدید تعمیر سے گلگت ایک معیاری اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں GDAکے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس قبل GDAدفتر میں ہونے والے ا ہم میٹنگ میں ڈایئریکٹر جنرل آصف اللہ خان نے گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین و ممبران کو تفصیلی طور پہ آگاہ کیا اس موقع پہ انہوں نے کہا کہ شہر کو انٹی گریٹٹ واٹر سپلائی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیئے GDAنے ماسٹر پلان کے تحت شہر گلگت کو انٹی گریٹٹ واٹر نظام سے منسلک کرنے کیلئے کام کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماسٹر پلان کے تحت سکارکوئی ۔کنو داس ۔نگر کالونی ۔ کے آئی یو ۔گلگت شہر جوٹیال سکوار اور مناور کو صاف پینے کا پانی دیا جائیگا اس سکیم کے اجراء سے شہر کے باسیوں کو بلاتعدل پینے کے صاف پانی مہیا کیا جائے گا جو کہ سال 2050تک یہ سکیم کارآمد رثابت ہوگی اس سکیم سے جہاں پنیے کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا وہاں پانی سے پیدا ہونے والی خطرناک بیماریوں پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چیف سیکریٹری وچیئرمین GDA سید طاہر حسین نے ڈایریکٹر جنرل آصف اللہ خان کی طرف سے دئے جانے والے بریفنگ پہ اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنی پہشہ ورانہ زمہ داریوں کو احسن طریقے ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوامی مسائل حل نہ ہو ۔چیف سیکریٹری کے صدارت میں ہونے والے اس اہم میٹنگ میں ڈائیریکٹر جی ڈی اے آصف اللہ خان و ممبران گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سیکریٹری فنانس یحییٰ اخونذادہ ۔سیکریٹری پلاننگ بابر اعوان سیکریٹری تعمیرات سید اختر حسین ۔ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اسسٹنٹ کمشنر گلگت خرم پرویز ،چیف انجینئر رشید احمد چیف آفیسر ضلع کونسل حاجی ذولفقار احمد اور محکمہ ماحولیات کے آفیسر خادم حسین سمیت جی ڈی اے کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button