تعلیم

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن نے چودہ رکنی کابینہ کااعلان کردیا

گلگت (پ۔ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر نے چودہ رکنی ڈویژنل کابینہ کا اعلان کر دیا ۔برادر سہیل عباس سنےئر نائب صدر ،وجاہت علی مغل نائب صدر ،عادف حسین الجانی جنرل سکریڑی نامزد ہوگئے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام المصطفیٰ ہاوس گلگت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں سابق ڈویژنل صدور ،سنےئر برادران اور رکن ذیلی نظارت برادر مشتاق حسین مسلم نے خصوصی شرکت کی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے ڈویژنل صدر برادر سحر عباس راغب نے کہا کہ دور حاضر میں اسلام کی بقاء کو سلامت رکھنے کے لیے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،اسلام کے دشمن ہر طرف سے اسلام کو نقصان پہنچانے کے کوششوں میں مصروف ہیں ایسے میں مسلمان نوجوانوں پر واجب ہے کہ وہ دور حاضر کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ۔محرم الحرام کے مہینے سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے ۔حضرت امام حسینؑ کے عا لمگیر پیغام سے استفادہ کرتے ہوئے دین مبین کی دفاع کرنے کی ضرورت ۔ہے امام حسین ؑ قیامت تک آنے والی تمام نسلوں کے ہدایت کا روشن چراغ ہیں ۔ہمیں چاہیے کہ امام حسین ؑ اور اس کے پاک ال ؑ کے نقش قدم چلتے ہوئے اسلام کی بہتر خدمت کر یں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن ذیلی نظارت برادر مشتاق حسین مسلم نے نامزد کابینہ کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا

اس کے بعد ڈویژنل صدر نے نامزد ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا جس میں برادر علی مہدی اسسٹنٹ چیف اسکاوٹس ، ظفر عباس تعلیم سکریڑی ،قمر عباس سکریڑی اطلاعات ،تہذیب حسین محبین انچارچ ،محمد عباس سکریڑی نشرواشاعت اور سجاد علی سکریڑی مالیات نامزد ہوگئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button