شعر و ادب

فکر سوشل فورام کے زیر اہتمام سکردو میں مختلف سکولوں کی طالبات کے درمیان شعری مقابلہ منعقد

سکردو(نامہ نگار) فکر سوشل فورم اور ایل ایس سی نیٹ روک کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے مابین شعری مقابلہ ، مقابلے کے مہمان خصوصی نامور ماہر تعلیم اقبال شہزاد تھے جبکہ ماہر تعلیم و نامور استاد شاعر حشمت علی کمال الہامی نے صدارت کے فرائض انجام دیے ، شعری مقابلے میں گرلز ڈگری کالج سکردو ، فاطمہ جناح ویمن کالج ، ہائیر سکنڈری سکول کشمراہ ، اور پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبات نے شرکت کی ، شعری مقابلے کا انعقاد فکر سوشل فورم کی زیلی تنظیم فکر ادب نے کیا۔

مشاعرے میں مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والی شاعرات طالبات نے بعنوان عورت اپنے تازہ کلام پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ، شعری مقابلے میں نامور نقاد و صحافی خواجہ قاسیم نسیم ، اور طاہر ربانی نے ججز کے فرائض انجام دیے ،شعری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں کو فکر سوشل فورم کی طرف سے خصوصی انعامات دیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاد شاعر حشمت علی کمال الہامی ، طاہر ربانی ،اقبال شہزاد ، زیشان مہدی ، اورمحمد قاسیم نسیم نے کہا کہ فکر سوشل فورم ادب کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ، خواتین کے اندر چھپی صلاحیتوں کو باہر لانے اور خواتین کو ادب کی طرف راغب کرنے میں فکر سوشل فورم کا اہم کردار ہے ، فکر سوشل فورم نے بہت ہی کم عرصے میں نہ صرف خواتین کا مشاعرہ کرایا بلکہ خواتین کے لیے ایک الگ پلیٹ فارم بھی مہیا کر دیا ، بلتستان کی طالبات نے کم عمر ی میں خوبصورت اور معیاری کلام پیش کر یہ ثابت کر دیا کہ ارض بلتستان ادبی حوالے سے بہت زرخیرز ہے ، یہاں کی نوآموز اور نوجوان شاعرات صلاحیت اور ادبی اہلیت کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں ، یہاں کی نوآمیز شعرات پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

تقریب کے آخر میں شعری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو ایواڈز اور سرٹیفکٹس دئیے گئے ، جبکہ نامور سماجی کارکن علی شاہد کو فکر سوشل فورم کا حصہ بنے اور امور نوجوانان کا کوارڈیننیر بننے اور انکی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایواڈ سے نواز ا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button