پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کےافسران کی ترقیاں

گلگت(پ ر)محکمہ پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ کے تین آفیسرز اگلے گریڈ میں ترقیاب،محکمہ منصوبہ بندی کے سینئر ترین آفیسر اسراراحمد گریڈ 18سے گریڈ 19میں ترقی پاکر اسسٹنٹ چیف سے ڈپٹی چیف محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر فائز ہوگئے۔اسی طرح محکمہ منصوبہ بندی کے گریڈ 18 ہی کے آفیسر جاوید اقبال حیدرگریڈ 19میں ترقی پاکر ڈپٹی چیف محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اوریسرچ آفیسرمحمودالحسن گریڈ 17 سے ترقی پاکر گریڈ18میں اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ ان آفیسرز کا شمار نہایت قابل اور فرض شناس آفیسرز میں ہوتا ہے۔ ان کی ترقی کو سماجی وسیاسی حلقوں میں علاقے کی تعمیر وترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیاگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments