صحت

خپلو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے بے ہوشی کی جدید مشین پہنچ گئی

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ایم ایس غلام حیدر کی کاوشیں رنگ لا ئی ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو کے لئے بے ہوشی کی جدید مشین سیکریڑی ہیلتھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق شاہ نے ایم ایس کے حوالے کر دیا۔ اس کے علاوہ کئی سالوں سے کھڑی تین گاڑیوں کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر مریضوں کی مشکلات کم کر دیں ۔ جدید انیستھیزیا مشین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غلام حسین ایڈوکیٹ رکن قانون ساز اسمبلی اور ڈی سی گانچھے آصف رضا کے ہاتھوں سے ایم ایس کے حوالے کر دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس غلام حیدر عاصم نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے او ٹی مکمل طور پر جدید مشینریز سے آراستہ ہیں تاہم بے ہوشی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تک خپلو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن تھیٹر غیر فعال ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو پر مریضوں کا بوجھ روز بہ روز بڑ ھ رہا ہے ۔ تاحال میڈیکل سپیشلسٹ ، گائیناکالوجسٹ نہ ہونے اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کی مسائل میں بھی اضافہ ہو رہے ہیں ۔ ہسپتال کی قلیل بجٹ سے جتنا ہو سکے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر رکن جی بی اسمبلی غلام حسین و دیگر نے ایم ایس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button