گلگت بلتستان

ضلع غذر کے علاقے وادی یاسین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

یاسین ( معراج علی عباسی) ایمانداری کا ناقابل یقین عملی مظاہرہ، یاسین نازبرسے تعلق رکھنے والے چار محنت کش نوجوانوں نے اسی لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹس کا کاٹن ملنے پر تحصیلدار ہنزاہ کے حوالے کردیا۔

تٖفصلات کے مطابق راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ یاسین کے پانچ نوجوانوں کو ہنزہ میں ایک کاٹن ملا تھا جس کے اندر تقریباََ اسی لاکھ مالیت کے موبائل سیٹس موجود تھے۔ ان نوجوانوں نے فوری طور پر مجھ سے رابط کیا۔ میں نے ڈی سی ہنزہ کو اس واقعے سے اگاہ کیا توانہوں نے تحصیلدار ہنزہ کے زریعہ ان نوجوانوں سے کاٹن اُٹھاکر ڈی سی آفس ہنزہ منتقل کردیا ہے جس کے اندر اسی لاکھ مالیت کے موبائل سیٹ موجود ہے ۔ اور ابھی تک مالک کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے جن نوجوانوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ان میں محمد حسین ولد محمد ولی ، عمران ولد آمین اللہ ، عبدالغفار ولد عبد اللہ ، محمود عالم ولد محمد حیات اور فداعلی ولد میرزہ علی شامل ہیں اوران سب کا تعلق یاسین سے ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ جی بی اور گورنر جی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی نیک اور دیانتداری اس زمانے میں بہت مشکل ہے۔ لہذا جی بی حکومت ان نوجوانوں کو قومی ایواڑ سے نوازے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ دیانت داری کے اس بے مثال مظاہر ے پر میں اپنی جانب سے اور عوام یاسین کی جانب سے ان پانچ کے پانچ نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں او رتمام نوجوانوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اس طرح دیانتداری کا مظاہر ہ کریں تاکہ معاشرے سے بددیانتی کا خاتمہ ہوسکے اور ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزان کرسکیں ۔

واضح رہے کہ ڈی سی ہنزہ کی جانب سے ان نوجوانوں کو نقدانعامات کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد بھی دیئے گئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button