متفرق

نو اور دس محرم کو شاہراہ قراقرم اور بابوسر روڑ مسافر گاڑیوں کے لئے مکمل طور پر بند ہونگے، ڈی آئی جی شعیب خرم

چلاس(مجیب الرحمان)نو اور دس محرم الحرام کو شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر جلکھڈ مسافر گاڑیوں کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا۔محرم الحرام کے دوران ناخوشگوار واقعات سے بچنے اور امن ا مان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دیامر انتظامیہ اور پولیس کو عملدرآمد کے احکامات دئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم نے پولیس کو ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئے۔اور کہا ہے کہ 11اور 12اکتوبر کے دو ایام میں کسی بھی مسافر گاڑی کو ضلعے کے حدود میں مفاد عامہ کے تحت داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔دوسری جانب ڈی آئی جی دیامر نے تمام تھانہ جات اور چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکم کی تعمیل میں پولیس نے چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید تیز اور گشت کا عمل بھی بڑھا دیا ہے۔اور ناکہ بندی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔اور ضلعے میں بغیر شناختی کارڈ کے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں گھروں ہوٹلوں گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور راہگیروں کی تلاشی اور پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔دوران تلاشی دو مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق داسو میں کام کرنے والے بارہ چائینیز کو ضلعے میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے۔چائینیزغیر قانونی طور پر ہنزہ جا نا چاہتے تھے ۔جنہیں تھور چیک پوسٹ سے واپس داسو بھیج دیا گیا ہے۔جبکہ دیامر سے محرم ڈیوٹی کے لئے فورس کو اسکردو روانہ کر دیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button