سیاست

اخبارات میں شور مچانے والے دراصل چور ہیں، سابقہ حکمرانوں کے کارناموں سے سب واقف ہیں، فاروق میر معاون خصوصی

گلگت(پ ر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،فاروق میر نے کہا ہے کہ مخالفین کی یاداشت بہت کمزورہوچکی ہے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات ان کے ذہنی اختراع کی عکاسی کر رہی ہے لیکن ان کو یہ بات نہیں معلوم کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور عوام کو ہر بات کا ادراک ہے اور سابقہ دور کے کارناموں سے کون واقف نہیں۔سرکاری نوکریوں کی بولیاں لگنا اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ سے ہر ایک واقف ہے۔آج وہی لوگ صوبائی حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جنہیں عوام بہت پہلے مسترد کر چکی ہے۔انہیں تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان دیکھنا چاہئے ۔میرٹ کا قتل عام کا دور، اب ختم ہوچکا۔ہم وہی کام کر رہے ہیں جن سے عوام کو فائدہ مل رہا ہو۔سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں صوبائی حکومت معاشرے سے بدعنوانی اور رشوت خوری کے خلاف جہاد کیلئے پرعزم ہے۔اخبارات میں شور مچانے والے اصل چور ہیں اسطرح کے پروپیگنڈے کر کے اپنی دکان چمکا رہے ہیں ۔صوبائی حکومت عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہے،گلگت بلتستان کو پر امن خطہ بنانے میں صوبائی حکومت کا کردار قابل تحسین ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button