متفرق

زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین نے گلگت پولیس کی دوڑیں لگوادیں

گلگت(ارسلان علی)کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، گلگت پولیس نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین کوبم اوربارودی مواد سمجھ کر خفیہ ایجنسیوں اوردیگر اداروں کی دوڑیں لگوادیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر رات کومشین برآمد کرلیا۔ قومی نیوز چینلز میں یہ خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلی۔ ایس ایس پی گلگت پریس کانفرنس کے لئے بھی تیار ہو گئے۔ تاہم، مشین کی برآمدگی کے سترہ گھنٹے بعد ایس ایس پی گلگت کو اطلاع دی گئی کہ برآمد کردہ آلات بم نہیں بلکہ زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین ہے۔ اس کے بعد پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔

ہفتہ کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر شہر میں خوف ہو حراس پھیل گیا تھا۔ شہر کو ‘تباہی سے بچانے’ پر گلگت پولیس کو لوگوں نے داد بھی خوب دی۔ تاہم آلات کی اصلیت سامنےآنے پر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں۔

اطلاع کے مطابق یہ مشین قراقرم یونیورسٹی نے کسی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مل کر زلزلوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے نصب کی تھی۔ اور اس کی تنصیب کے لئے وفاقی وزارتِ داخلہ سے این او سی بھی لی گئی تھی۔ نیز یہ کہ اس طرح کی مشینیں خنجراب سے مانسہرہ تک کئی مقامات پر لگائے گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button