متفرق

بی این ایف کے گرفتار کارکن مجید اللہ کی نشاندہی پر قرقلتی سے مزید اسلحہ برآمد

یاسین (معراج علی عباسی ) غذر پولیس اورخفیہ ایجنسیوں کی ایک اور بڑی کاروائی بی این ایف حمید گروپ کے گرفتار کارکن مجیداللہ کے نشاندہی پر یاسین نالہ قرقلتی میں موجود ملزم کے موسمی گھرسے تین عدد کلاشنکوف ،ایک عدد شارٹ گن ،ایک عد د رپیٹر،ایک عد د پستول اور ایک ٹیلسکوف برامد۔بی این یف کے خود ساختہ جلاوطن چیرمین عبدالحمید خان کے سالے مجیداللہ ولد بلبل نظرخان سے تین روز قبل چار کلاشنکوف ،ایک ریپٹر،ایک اور بارہ بور برامد کیا تھا ۔ملزم کے نشاندہی پریاسین کے بالائی گاوں قرقلتی نالے سے ڈی ایس پی راجہ اکبرحسین کے سربراہی میں تفتشی ٹیم نے دوران تفتش بی این ایف کے کارکن مجیداللہ کے انکشاف پرکاروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ پکڑاہے ۔ایس ڈی پی او گوپس یاسین راجہ اکبرحسین نے یاسین تھانے میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزم مجیداللہ نے دوران تفتش انکشاف کیا ہے کہ چیرمین بی این ایف عبدالحمید خان کے کہنے پر یہ اسلحہ ایک مقامی اسلحہ ڈیلر بلبل آمان شاہ کے مدد سے راولپنڈی سے یاسین پہنچایا گیا۔ غذر پولیس نے ملزم مجیداللہ کے انکشاف پر تین روز قبل یاسین برکلتی کے پہاڑوں سے بھی بھاری اسلحہ برامد کیا گیا تھا ۔ملزم مجیداللہ کے نشاندہی پر غذر پولیس نے اپ تک سات کلاشنکوف ،دو رپیٹر،ایک شارٹ گن اور ایک عدد باربوربرامد کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ گاہکوچ میں انسداد دہشتگردی کے دفعہ 13BAO،12OA،123A،124A،153/bاور 11EEایکٹ 197کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ملزم سے جی ائی ٹی میں تفتش جاری ہے

ایک اور اطلاع کے مطابق بی این ایف کو غیرقانونی اسلحہ فراہم کرنے والے یاسین کے مقامی اسلحہ ڈیلربلبل امان شاہ کے اسلحہ شاپ کو مجسٹریٹ یاسین کی موجودگی میں ایس ڈی پی او گوپس یاسین راجہ اکبر حسین اور ایس ایچ او یاسین نے سیل کرکے اسلحہ دکان میں موجود اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

ادھر سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ یاسین شہدااور غازیوں کا سرزمین ہے ۔بی این ایف سے منسلک چند لوگوں نے را وغیرسے پیسے لیکر علاقے کے نام کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہے یاسین کا ہر جوان لالک جان ہے یاسین کے بہادر قوم ملک سے غداری کے حوالے سوچ بھی نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے رہنما جمشد خان کے مطابق یاسین کے چند سیاست دونوں نے بی این ایف کی مالی مد د سے انتخابات میں حصہ لیا ہے میں اے پی ایم ایل کے رہنما کی باتوں کو مکمل تائید کرتا ہوں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتاہوں ایسے تمام سیاستدنوں کی مکمل تحقیقات کیا جائے جو (را) سے ملے ہوئے پیسوں سے الیکشن میں حصہ لیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button