گلگت بلتستان

گلگت محفوظ شہر منصوبہ ، آپریشن روم قائم، 285 جدید ترین کیمرے نصب

گلگت (پ ر) گلگت سیف سٹی پرا جیکٹ کے زیر اہتمام جدید کنٹرول روم کا آغاز ، گلگت ڈسٹرکٹ میں محرم الحرام کے تمام جلو سوں کے روٹس کی ڈیجیٹل ما نیٹر نگ کی جائے گی جس کے تحت Night Vision Staticاور PTZکیمر ے اور زومنگ Facility،مشکو ک افراد کی نقل و حر کت کیمر ے کے زریعے خودکار نگرانی،شہر کے تمام اہم مقامات ، چوک اورمختلف کراسنگ اور انٹر ی پوائنٹس پر گاڑیوں کی Vehicle Identificationسسٹم کے تحت نگرانی اور ڈیٹا کی تشکیل ،285کیمروں کے زریعے شہر بھر کی نگرانی ،CCTVکنٹرول روم 24گھنٹے نگرانی ،6افرادپر مشتمل عملہ، ٹیلی فون اور وا ئر یس پرایمر جنسی میں اطلاع ،آئی ٹی سنٹر کما نڈ آ پر یشن روم ،وزیر اعلیٰ اور آئی جی پو لیس بیٹھ کر پرا جیکٹر سکر ین پرصورتحا ل کی نگرانی اور احکا مات جاری کر سکیں گے ،کنٹرول روم میں30لوگ بیٹھ کر دیکھ سکیں گے،گلگت سیف سٹی پرا جیکٹ کے تحتObservation Vehicleکے زریعے جہا ں پر کیمر ے نہیں ہیں وہاں سے تصا ویر اور ویڈیو ز بنا نے کا اہتمام کیا گیا ہے ،نئے سیٹ اپ کیلئے ایڈمنسٹریٹر (گریڈ 17)اور 8آ پر یٹر ز ،2ٹیکنیشن اور 2سپر وا ئزر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ گلگت سیف سٹی پرا جیکٹ کے تحت اگلے مرحلے میں کنٹرول رومز صوبے کے دیگربڑے شہروں میں بھی قائم کیئے جا رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button